Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’حج سیکیورٹی اہلکار ہمارا فخر ہیں‘

حج  سیزن  کے حوالے سے جائزے میں 1125 افراد نے رائے کا اظہار کیا( فوٹو: ایس پی اے)
شاہ عبدالعزیز قومی مکالمہ مرکز کے ماتحت رائے عامہ کے جائزے میں سعودی شہریوں کا کہنا ہے کہ ’حج سیکیورٹی اہلکار ہمارا فخر ہیں‘۔ 
اخبار24 کے مطابق قومی مرکز برائے جائزہ جات نے حج  سیزن  کے حوالے سے ایک جائزے کا اہتمام کیا جس میں 1125 افراد شامل ہوئے۔
 66 فیصد مرد اور 34 فیصد خواتین تھیں۔ تقریبا 35 فیصد نے حجاج کے ساتھ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کے رویے کی تعریف کی۔
19 فیصد نے حج سیزن میں کراوڈ منیجمنٹ کے طریقہ کار کو سراہا۔
جائزے میں شامل 17 فیصد افراد کی رائے تھی کہ رضاکاروں کی خدمت کا جذبہ اچھا لگا اس حوالے سے جو تصاویر میڈیا نے جاری کیں وہ پسند آئیں۔ 
مقامی شہریوں نے حجاج کی جانب سے حج خدمات پر قدرو منزلت کے اظہار، صحت نگہداشت کے حوالے سے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا۔ 
جائزے میں شامل 77 فیصد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ یا خاندان کا کوئی فرد حجاج کی رضاکارانہ خدمات میں حصہ لینا چاہے گا۔ 
یاد رہے کہ اس سال حج 2023 کے دوران سعودی سیکیورٹی اہلکاروں کے حجاج کے ساتھ انسانی ہمدردی اور بھائی چارے کے مناطر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
 سیکیورٹی اہلکار کہیں کسی بچے کو اٹھائے ہوئے، حجاج کی پیشانی چومتے ہوئے، انہیں گرمی سے بچانے کے سرپر پانی کی پھوار ڈالتے ہوئےِ راستہ بھولنے والوں کی رہنمائی کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔
میدان عرفات، مزدلفہ اور منیٰ میں تعینات سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی کے دوران عازمین حج کی خدمت میں پیش پیش رہے اور انسانی ہمدردی اور خدمت کی مثالیں قائم کیں۔
شدید دھوپ اور گرمی کے باجود سیکیورٹی اہلکار چہرے پر مسکراہٹ سجائے حجاج کی خدمت کرتے رہے۔

شیئر: