Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت کے وزیر خزانہ عہدے سنبھالنے کے تین ماہ بعد مستعفی

سپیکر احمد السعدون نے منگل کو اجلاس کے دورگان منظور کرلیا (فائل: فوٹو اے ایف پی)
کویت کے وزیر خزانہ مناف عبدالعزیز الھاجری عہدہ سنبھالنے کے تین ماہ بعد ہی مستعفی ہوگئے۔
مناف عبدالعزیز الھاجری نے منگل کو ہونے والے اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ اپنا استعفی وزیر اعظم شیخ احمد نواف الصباح کے حوالے کردیا۔
عرب نیوز نے کویتی اخبار القبس کے حوالے سے بتایا کہ وزیر خزانہ کا استعفی کویت پارلمینٹ کے سپیکر احمد السعدون نے منگل کو اجلاس کے دورگان منظور کرلیا۔
کویتی وزیراعظم نے اپریل میں کابینہ میں ردوبدل کے دوران مناف عبدالعزیز الھاجری کو نیا وزیر خزانہ مقرر کیا تھا۔

شیئر: