الدرہ گیس فیلڈ پر سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ ہے: کویتی وزیر پٹرولیم
ایران سمندری سرحدوں کی حد بندی کے بارے میں بات چیت شروع کرے( فوٹو: الشرق الاوسط)
کویتی وزیر پٹرولیم نے کہا ہے کہ’ الدرہ گیس فیلڈ پر سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ ہے کیونکہ یہ ایک مذاکرتی فریق ہے‘۔
ایران کے اس اعلان کے بعد کے وہ الدرہ گیس فیلڈ مں ڈرلنگ شروع کرنے کےلیے تیار ہے۔ کویت نے بھی تہران پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سمندری سرحدوں کی حد بندی کے بارے میں بات چیت شروع کرے۔
عرب نیوز کے مطابق سعد البراک نے او پیک کے آٹھویں بین الاقوامی سیمینار کے دوران الشرق کو انٹرویو میں کہا کہ ’ایران کو پہلے بین الاقوامی سرحدوں کی حد بندی میں داخل ہونا چاہیے اور اس کے بعد جو بھی حق رکھتا ہے اسے بین الاقوامی قوانین کے مطابق ملے گا‘۔
کویت نے الدرہ گیس فیلڈ پر ایران کے ’دعوی‘ کو مسترد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ’وہ سعودی عرب کے ساتھ اپنے قدرتی وسائل پر خصوصی حقوق کا مالک ہے‘۔
سعد البرک نے مزید کہا کہ ’سعودی عرب کے ساتھ مشترکہ خطے میں پیداوار کی سطح کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہے‘۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کی طرح کویت نے بھی ایران سے اپنی سمندری سرحدوں کی حد بندی پر مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا جب وہ فیلڈ میں ڈرلنگ شروع کرنے کےلے تیار ہے۔
کویتی وزیر پٹرولیم کا کہنا ہے کہ’ ہم درہ آف شور گیس فیلڈ کے ارد گرد ایران کی منصوبہ بند سرگرمیوں کو واضح اور مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں‘۔
اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ ’وہ ایرانی منصوبے سے حیران ہیں۔ تہران کا یہ اقدام بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں سے متصادم ہے‘۔