Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سائبر سییکورٹی رجسٹریشن 52 فیصد بڑھ گئی

ایک سال پہلے رجسٹرڈ سائبر سیکیورٹی فرموں کی تعداد ایک ہزار 642  تھی (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں انٹرنیٹ سیکورٹی کو اہمیت حاصل ہو رہی ہے۔ سائبر سیکورٹی فرموں کی بڑھتی ہوئی تعداد تجارتی سرگرمیوں کے لیے مملکت میں رجسٹر ہو رہی ہے۔
سعودی وزیر تجارت کے گزشتہ ہفتے جاری کیے گئے سمری بلیٹن کے مطابق سعودی عرب میں رجسٹرڈ سائبر سکیورٹی فرموں کی تعداد دوسری سہ ماہی میں 52 فیصد بڑھ کر دو ہزار 229 تک پہنچ گئی جو ایک سال پہلے کی مدت میں ایک ہزار 642  تھی۔
عرب نیوز کے مطابق سمری بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت ریاض ایک ہزار424  رجسٹریشن جاری کرنے میں سرفہرست ہے۔ اس کے بعد مکہ 373، مشرقی صوبہ 278، مدینہ 56 اور قصیم نے 23 رجسٹریشن جاری کی ہیں۔
سوئس فرم انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار مینجمنٹ ڈویلپمنٹ کے مطابق سعودی عرب 2023  ایئر بک کے لیے گلوبل سائبر سکیورٹی انڈیکس میں دوسرے نمبر پر آیا۔
سعودی عرب کو سمارٹ فونز، ٹیبلیٹ اور کمپیوٹر جیسے ڈیجیٹل آلات میں اضافے کی وجہ سے خاص طور پر حالیہ برسوں میں سائبر حملوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
مملکت کو 2021 کے پہلے دو مہینوں میں سات ملین سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی اور دیگر ادارے باڈیز  جن میں سعودی فیڈریشن فار سائبر سکیورٹی، پروگرامنگ اور ڈرونز، وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، سائبر سکیورٹی کے میدان میں مملکت کے عروج، قوانین، کنٹرولز اور ہنر کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ریاض 17 ہزار 870  رجسٹریشن کے ساتھ  سرفہرست رہا (فوٹو: ایس پی اے)

سعودی وزیر تجارت کے سمری بلیٹن نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ اس نے دوسری سہ ماہی میں 56 ہزار 363 تجارتی رجسٹر جاری کیے جس سے مملکت میں فعال 1.35 ملین سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔
اپریل اور جون کے درمیان جاری ہونے والی مجموعی رجسٹریشن میں دارالحکومت ریاض 17 ہزار 870  رجسٹریشن کے ساتھ پھر سرفہرست رہا، اس کے بعد مکہ 12 ہزار 858،  مشرقی صوبہ آٹھ ہزار 922، مدینہ تین ہزار  332 اور عسیر میں دو ہزار 447  رجسٹریشن ہوئی۔
ہول سیل اور ریٹیل انڈسٹری ںے 19 ہزار 804  رجسٹریشن کے ساتھ رہنمائی کی جو کہ سہ ماہی کے دوران جاری کیے گئے تمام تجارتی رجسٹروں کا 34 فیصد ہے۔
اس کے بعد تعمیراتی شعبے میں نو ہزار 209 اور رہائش اور کیٹرنگ سروسز کے شعبے میں سات ہزار  151 رجسٹریشن ہوئی۔
دیگر شعبوں میں مینوفیکچرنگ، انتظامی اور معاون خدمات، نقل و حمل اور گودام، رئیل سٹیٹ، سائبر سکیورٹی، روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت شامل ہیں۔

شیئر: