پاکستان کی وفاقی حکومت نے پریونشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 (پیکا) میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وزیر قانون کی سربراہی میں قائم کمیٹی مجوزہ ترامیم کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے حکام کے مطابق ان ترامیم کے ذریعے پی ٹی اے اور ایف آئی اے کے اختیارات میں اضافے کے ساتھ سوشل میڈیا رولز میں بھی مزید بہتری لائی جائے گی، جبکہ سرکاری پورٹلز کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ای سیفٹی ایکٹ بھی لایا جا رہا ہے۔
ایکٹ میں مزید ترمیم کرتے ہوئے پروپیگنڈے کو روکنے اور پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لانے کے لیے نیا سیکشن شامل کرنے کے علاوہ سزائیں بھی تجویز کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
-
پیکا ترمیمی آرڈیننس پر حکومت کے وزرا کے بیانات متضاد کیوں؟Node ID: 647446