سعودی عرب میں القنفذہ کمشنری میں بدھ کو گردوغبار کے طوفان کے باعث ہیلی کاپٹر نے القاع قریے کے قریب ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گردوغبار کے طوفان کے باعث حد نظر انتہائی حد تک محدود ہونے پر پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی۔
ذرائع کے مطابق لینڈنگ کے بعد ہیلی کاپٹر کے عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے سیکیورٹی فورس سے مدد طلب کی گئی۔
علاوہ ازیں وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت نے کہا ہے کہ’ القنفذہ کمشنری میں وزارت کا کوئی ہیلی کاپٹر موجود نہیں‘۔
اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ گرد وغبار کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنے والا ہیلی کاپٹر وزارت ماحولیات کا ہے۔