سعودی عرب میں العلا گورنریٹ نے مینگو ویک کا آغاز کیا ہے۔ آم العلا کی اہم زرعی مصنوعات میں سے ایک ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ تقریب العلا میں المنشیہ فارمرز مارکیٹ میں روزانہ شام 7 بجے سے رات 11 بجے تک جاری رہتی ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب میں آم کی پیداوار 88 ہزار ٹن سالانہ تک پہنچ گئیNode ID: 757036
-
خوشبودار ’حساوی پھل‘ جو بہت سی بیماریوں کا علاج بھی ہےNode ID: 771936
مقامی طور پر اگائی جانے والی پیداوار کی مسابقت کو بہتر بنانے کے لیے یہ رائل کمیشن آف العلا انیشیٹو حصہ ہے۔
مملکت کے شمال مغرب میں واقع العلا گورنریٹ آم پیدا کرنے والے متعدد فارمز کا گھر ہے۔ یہ پھل ایک سپر فوڈ سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس میں 20 سے زیادہ مختلف وٹامنز اور منرلز ہوتے ہیں۔
یہ اپنے سنتری، میٹھے لیموں، چونے، ٹینجرین، انار اور انگور کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ اسی طرح کا ایک فیسٹول املج میں بھی منعقد کیا جا رہا ہے۔
چار روزہ املج ایونٹ میں آم کے 24 کاشتکار نمائش میں حصہ لیں گے جو روزانہ شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گی۔
يكتسب #أسبوع_المانجو حضورًا نوعيًا هو الأول من نوعه للاحتفاء بأحد أهم المنتجات الزراعية، في تجربة ثقافية زراعية يحتضنها #سوق_المنشية في موسم حصاد المانجو. pic.twitter.com/OofHQmPnE1
— الهيئة الملكية لمحافظة العلا (@RCU_SA) July 11, 2023