Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وِگ سے اپنا گنجا پن چُھپانے پر دولہا کو دلہن کے اہل خانہ نے پیٹ ڈالا

دلہن کے اہلخانہ کو شک ہوا تو دولہے پر پل پڑے اور وِگ اُتارنے میں کامیاب ہو گئے (فوٹو: سوشل میڈیا)
انڈیا کی ریاست بہار کے ضلع گیا میں شادی کی تقریب کے دوران وِگ سے اپنے گنجا پن کو چُھپانے والے دولہا کو دلہن کے اہل خانہ نے پیٹ ڈالا۔
انڈیا ٹو ڈے کے مطابق ضلع گیا کےعلاقے اقبال پور کے رہائشی شخص کی باجوڑہ گاؤں میں دوسری شادی کی تقریب منعقد ہو رہی تھی۔
تقریب کے دوران دولہے کے سر پر سہرا سجا تھا جبکہ سہرے کے نیچے وِگ کا استعمال کرکے اُس نے اپنا گنجا پن چھپانے کی کوشش کی تھی۔
تاہم، دلہن کے اہلخانہ کو شک ہوا تو دولہے پر پل پڑے اور وِگ اُتارنے میں کامیاب ہو گئے۔
اس دوران دولہا بار بار ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا رہا لیکن وہاں موجود افراد معاف کرنے کے لیے تیار نہیں تھے۔ چند افراد نے مداخلت کرکے معاملہ رفع دفع کرانے کی کوشش کی۔
اس پورے واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دلہن کے اہل خانہ کو دولہے کو مارتے اور تلخ کلامی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

شیئر: