سعودی یونیورسٹیوں کے طلباء کے لیے جاپان کا سائنسی دورہ
سعودی یونیورسٹیوں کے طلباء کے لیے جاپان کا سائنسی دورہ
جمعرات 13 جولائی 2023 19:44
سٹڈی ٹورز میں سعودی یونیورسٹیز کی طالبات کے لیے ایک الگ وزٹ ہوگا۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کی 17 یونیورسٹیوں کے کل 224 طلباء اس وقت جاپان کے دو سائنسی دوروں میں حصہ لے رہے ہیں، سٹڈی ٹورز دو ہفتے تک جاری رہیں گے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی اور سعودی یونیورسٹیز کی سٹوڈنٹ افیئرز ڈینز کمیٹی کی نگرانی میں سٹڈی ٹورز کا انتظام کیا گیا ہے۔
طلباء کو سائنسی مراکز اور فیکٹریاں وزٹ کرنے کا موقع ملے گا۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی یونیورسٹیوں کے سٹوڈنٹس کے لیے جاپان کی مختلف یونیورسٹیوں کے دورے کے ساتھ ساتھ صنعتی اور اقتصادی شعبوں کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔
جاپان کے لیے سٹڈی ٹورز میں سعودی یونیورسٹیز کی طالبات کے لیے ایک الگ وزٹ ہوگا جس میں انھیں جاپان میں سائنسی اور صنعتی ترقی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا۔
دونوں دوروں کے دوران طلباء اور طالبات کو ثقافتی مقامات، مختلف ادارے، سائنسی مراکز اور فیکٹریاں وزٹ کرنے کا موقع ملے گا، جس کا مقصد سائنسی اور ثقافتی علم کے ساتھ ساتھ ان کی صلاحیتوں اور مہارت میں اضافہ کرنا ہے۔
طلباء جاپان میں مملکت کے سفارت خانے کا بھی دور بھی کریں گے۔ فوٹو عرب نیوز
ان دوروں کا بنیادی مقصد علم اور ثقافت کے تبادلے کو فروغ دینا ہے جبکہ سعودی طلباء کو جاپان میں علمی اور تعلیمی مہارت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
سعودی یونیورسٹیوں کا وفد جاپان میں اپنے قیام کے دوران مملکت کے سفارت خانے کا بھی وزٹ کرے گا۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں