Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردنی ریستوران کی انوکھی پیشکش، سپیشل ڈش کھانے کے بعد سونے کی سہولت

المنسف اب اردنی پکوان کی پہچان بن گئی ہے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
اردن کے ایک ریستوران کی سپیشل آفر نے پورے ملک میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق ریستوران کے مالک  کے بیٹے عمر المبیضین نے اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’شروعات مذاق کے طور پر ہوئی تھی۔ ہمارا ریستوران ’المنسف‘ ڈش کے لیے مشہور ہے۔ اس سلسلے میں پیشکش کی گئی کہ المنسف ڈش طلب کرنے والوں کو ریستوران میں آرام کے لیے بیڈ بھی فراہم کیا جائے گا‘۔
عمر کا کہنا ہے کہ ’یہ پیشکش سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ جس کے بعد ہوٹل کی مقبولیت گاہکوں میں بڑھنے لگی ہے‘۔
المبیضین نے کہا کہ ’ہم نے محسوس کیا کہ ہمارے یہاں آنے والے گاہک المنسف ڈش کھانے کے بعد تکان محسوس کرتے ہیں اور انہیں اونگھ آنے لگتی ہے‘۔
المبیضین کا کہنا تھا کہ ‘یہیں سے یہ خیال آیا کہ کیوں نہ گاہکوں کو یہ پیشکش کی جائے المنسف ڈش کھانے والوں کو ریستوران میں سونے کی سہولت بھی دی جائے گی‘۔
المبیضین نے بتایا کہ  ’ریستوران کا افتتاح چھ ماہ قبل دارالحکومت عمان میں ہوا تھا۔ المنسف عوامی ڈش ہے۔اس میں سیاح اور روایت پسند لوگ بے حد دلچسپی لے رہے ہیں۔ یہ ایک طرح سے اردنی پکوانوں کی پہچان بن گئی ہے‘۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: