Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں آٹھ دہائیوں سے قائم ’الشاولی‘ ریستوران میں خاص کیا؟

ریستوران فول وتمیس کے لیے غیرمعمولی طورپرمشہور ہے (فائل فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں ’فول وتمیس‘ انتہائی مرغوب کھانا ہے۔ عام طور پرفول اور تمیس ناشتے اوررات کے کھانے کے لیے مخصوص ہے۔
طائف کے قدیم تاریخی علاقے البلد میں ’الشاولی‘ ریستوران گزشتہ 8 دہائیوں سے فول وتمیس کے لیے غیرمعمولی طور پر مشہور ہے۔ 
الشاولی ریستوران کا ’فول‘ اہل علاقہ میں ہی مشہو رنہیں بلکہ دیگر شہروں میں بھی اس کی شہرت ہے۔ دور دور سے لوگ ’الشاولی‘ کا فول تمیس روٹی کے ساتھ کھانے کے لیے آتے ہیں۔
الشاولی ریستوران کا ایک امتیاز یہ ہے کہ وہ فول کی ڈش میں بار بی کیو کا ٹچ دینے کے لیے دھکتے ہوئے کوئلے پر تیل ڈالا جاتا ہے۔ 
رمضان میں افطار اور سحر کے اوقات اہل طائف کے دسترخوانوں پر الشاولی ریستوران کا تیارکردہ فول ایک لازمی ڈش کے طور پر رکھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ افطاری کے لیے اس ریسٹورانٹ کا فول لینے کے لیے لوگ سہہ پہر سے ہی ریستوران پر پہنچ جاتے ہیں۔ 
سعودی ٹی وی العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے ایک صارف نے بتایا کہ وہ ریستوران کا باقاعدہ کسٹمر ہے۔ یہاں تیار کیا جانے والا فول اور دیگرکھانے معیاری ہوتے ہیں جہاں تک فول کی بات ہے تو وہ ہمارے افطار دسترخوان کی  اہم ڈش ہوتی ہے۔ 
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ’ گزشتہ 10 برسوں سے کوئی رمضان ایسا نہیں گزرا جب ہمارے افطار میں الشاولی کا فول نہ ہو‘۔ 

شیئر: