آج کا موسم ، کہیں بارش جبکہ بعض علاقوں میں گرد وغبار
آج کا موسم ، کہیں بارش جبکہ بعض علاقوں میں گرد وغبار
جمعہ 14 جولائی 2023 10:02
مدینہ منورہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری تک رہے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
قومی مرکز برائے موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ آج بروز جمعہ مملکت کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں موسم گرد آلود رہے گا۔
عاجل نیوز نے موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ جمعہ 14 جولائی کو مملکت کے بعض علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا قوی امکان ہے۔
جن علاقوں میں بارش کی توقع ہے ان میں جازان ریجن کے کچھ علاقے ، عیسراورالباحہ کے علاوہ مکہ ریجن کے پہاڑی علاقے بھی شامل ہیں۔
موسمیات کے مرکز کا مزید کہنا ہے کہ حائل ریجن ، قصیم ، ریاض ، مشرقی ریجن ، نجران اورشمالی حدود ریج کے علاقوں کے علاوہ مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ کے ساحلی مقامات پرتیزہوا کے ساتھ گرد وغبار چھایا رہے گا۔
سمندر میں ہوا کی رفتار 20 سے 45 کلومیٹرفی گھنٹہ ہوگی جس کا رخ بعض مقامات پرشمال سے جنوب مغربی جانب ہوگا جبکہ موجیں ایک سے 2 میٹرتک بلند ہوسکتی ہیں۔
درجہ حرارت کے حوالے سے موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مدینہ منورہ ، الاحسا اورحفر الباطن میں رہے گا جہاں پارہ 46 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔
مکہ ریجن ، ینبع، العلا ، الخرج اور وادی الدواسر میں 45 ڈگری ، ریاض ، شرورہ اورالدھنا میں 44 جبکہ بریدہ ، عرعر اورالصمان میں 43 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔