آج موسم کیسا ہوگا، کن علاقوں میں بارش متوقع ہے؟
مملکت میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 48 جبکہ کم سے کم 20 ڈگری رہے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ آج بروز جمعہ مملکت میں بعض علاقوں میں بارش اورتیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ کہیں کہیں ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
قومی مرکزبرائے موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کی صورتحال کے حوالے سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جمعہ 7 جولائی کو مملکت کے مختلف ریجنز جن میں جازان ، عسیراورالباحہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اورژالہ باری کی توقع ہے جس کا سلسلہ مکہ مکرمہ ریجن کے جنوبی بالائی علاقوں تک پھیل سکتا ہے۔
موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ مکہ اورمدینہ ریجن کے بعض علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ موسم گرد آلود رہے گا جس سے حد نگاہ متاثرہوسکتی ہے۔ مشرقی ریجن کے علاقے بدستورگرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
متوقع درجہ حرارت کے حوالے سے قومی مرکز کا کہنا تھا کہ جمعہ کے روز مملکت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 ڈگری جبکہ کم سے کم 20 ڈگری تک رہے گا۔
الصمان ریجن میں پارہ 48 ڈگری تک پہنچے گا جبکہ الاحسا میں 47 اوردمام ، حفر الباطن اورالخرج میں 46 اورمدینہ منورہ میں 45 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
مکہ مکرمہ ، ریاض ، بریدہ اوررفحا میں 44 ڈگری ، عرعر، سکاکا ، ینبع اورالمجمعہ میں 42 جبکہ جدہ میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
کم سے کم درجہ حرارت کے حوالے سے موسمیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ رات کے وقت ابھا میں کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری جبکہ مدینہ منورہ میں 30 اورمکہ مکرمہ میں پارہ 31 ڈگری تک رہے گا۔