آئندہ 45 دن تک دوپہر کے وقت بذریعہ سڑک سفر سے گریز کیا جائے: ماہر موسمیات
مجبوری کی صورت میں صبح سویرے نکلا جائے۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
سعودی ماہر موسمیات ڈاکٹر خالد الزعاق نےکہا ہے کہ شدید گرمی کے تناظر میں بہتر ہوگا کہ آئندہ 45 دن تک بذریعہ سڑک طویل سفر نہ کیا جائے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ ان دنوں ایک طرف تو درجہ حرارت بڑھا ہوا ہے دوسری جانب گرد آلود تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔
الزعاق کا کہنا ہے کہ ’صرف مجبوری کی صورت میں صبح سویرے یا شام کے وقت سفر کیا جاسکتا ہے‘۔
ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ ’ان دنوں شدید لو ہے۔ غبار آلود ہواؤں کی وجہ سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی ہے‘۔
ماہر موسمیات نے کہا کہ ’گرد آلود گرم ہواؤں کا سلسلہ پورے موسم میں جاری رہے گا۔ عام طور پر اس قسم کی ہوائیں 52 دن تک چلتی ہیں‘۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں