Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات کے خلاف مہم جاری، متعدد منشیات فروش گرفتار

منشیات فروشوں کی اطلاع دینے والے کا نام ظاہرنہیں کیا جاتا (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر منشیات کے خلاف مہم جاری ہے۔ مختلف شہروں میں منشیات فروشی میں ملوث افراد کو گرفتاری کا عمل جاری ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق حائل ریجن میں دو سعودی شہریوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 3.5 کلوگرام چرس، نشہ آورگولیاں اوراسلحہ وکارتوس برآمد کرکیے گئے۔
دوسری جانب قصیم ریجن میں بریدہ شہر کی پولیس نے دوشہریوں کو حراست میں لے کرانکے قبضے سے 45 کلو گرام چرس اور8 ہزار کے قریب نشہ آورگولیاں برآمد کرلیں۔
جازان ریجن میں کوسٹ گارڈز کے اہلکاروں نے بڑی مقدار میں نشہ آورپودا ’قات‘ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسمگلرز کے قبضے سے 480 کلوگرام قات برآمد کرلی۔
محکمہ انسداد منشیات کا کہنا ہے کہ ملکی سطح پرانسداد منشیات کے خلاف مہم جاری ہے۔ مملکت سے اس ناسور کے خاتمے تک یہ مہم جاری رہے گی۔

 حائل میں دو سعودیوں کے قبضے سے 45 کلو چرس برآمد کی گئی (فوٹو، ٹوئٹر)

اس حوالے سے ادارہ امن عامہ نے شہریوں اورمملکت میں رہنے والے غیرملکیوں سے کہا ہے کہ وہ منشیات کے خلاف مہم میں سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔ منشیات فروشوں کے بارے میں اطلاع ٹول فری نمبرز پردی جاسکتی ہے۔
منشیات فروشوں کے بارے میں اطلاع دینے والے کی معلومات مکمل طورپرخفیہ رکھی جائیں گی اوران پرکسی قسم کی ذمہ داری عائد نہیں ہوگی۔

شیئر: