Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات سمگل اور فروخت کرنے کی کوشش، ملزمان پبلک پراسیکیوشن کے حوالے

ریاض میں شہری ممنوعہ طبی گولیوں اور نشہ آور اشیا کا کاروبار کررہا تھا ( فوٹو: عاجل)
سعودی دارلحکومت ریاض میں محکمہ انسداد منشیات کے حکام نے نشہ آور اشیا فروخت کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
عاجل کے مطابق مقامی شہری ممنوعہ طبی گولیوں اور نشہ آور اشیا کا کاروبار کررہا تھا۔ اس کے قبضے سے گولہ بارود، اسلحہ اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔ 
جازان کے العارضہ سیکٹر میں سرحدی محافظوں نے 400 کلو گرام قات( نشہ آورپتے) سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
جدہ میں پولیس نے دو غیر ملکیوں کو منشیات کی تشہیر کے الزم میں گرفتار کیا ہے، ان کے قبضے سے رقم بھی برآمد ہوئی۔
ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 

شیئر: