اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ مارگلہ ہلز کے ٹریل تھری پر خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
سنیچر کو اسلام آباد پولیس نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ ’ٹریل تھری جنسی زیادتی کے وقوعہ کی تفتیش میرٹ پر عمل میں لائی جا رہی ہے۔ مدعیہ کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق زیادتی کے شواہد نہیں پائے گئے۔ مدعیہ اور ملزم کے درمیان دوستی تھی۔‘
مزید پڑھیں
-
ایف نائن پارک زیادتی کیس: ملزمان کی ہلاکت پر تحقیقات کا حکمNode ID: 744096
بیان کے مطابق ’مدعیہ پولیس سے تعاون کرنے سے گریزاں ہیں اور انہوں نے ملزم کی تفصیلات مہیا نہیں کیں۔ مارگلہ ٹریلز محفوظ ہیں جن کی ڈرون سے نگرانی اور موثر گشت کو یقینی بنایا جاتا ہے۔‘
پولیس کے مطابق ’وقوعہ کی جگہ کا تعین کیا جا رہا ہے۔ پولیس مقدمے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش عمل میں لائے گی۔‘
ٹریل تھری جنسی زیادتی کے وقوعہ کی تفتیش میرٹ پر عمل میں لائی جارہی ہے۔
مدعیہ کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق زیادتی کے شواہد نہیں پائے گئے۔ مدعیہ اور ملزم کے مابین دوستی تھی ۔
مدعیہ پولیس سے تعاون کرنے سے گریزاں ہے اور ملزم کی تفصیلات مہیا نہیں کی ہیں۔ مارگلہ ٹریلز محفوظ ہیں جن کی…
— Islamabad Police (@ICT_Police) July 15, 2023