Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الباحہ میں گہری دھند اور آبرالود موسم کا لطف ہی الگ ہے

بڑی تعداد میں اندرون مملکت سے سیاح الباحہ کا رخ کررہے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے ریجن الباحہ کے موسم میں ہونے والی خوشگوار تبدیلی سے علاقے کی خوبصورتی میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا ہے۔
موسمی تبدیلی اوراسکولوں میں سالانہ تعطیلات کے باعث بڑی تعداد میں اندرون مملکت سے سیاح الباحہ کا رخ کررہے ہیں۔ 
سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق ان دنوں جبکہ مملکت کے مختلف شہر گرمی کی شدید لپیٹ میں ہیں الباحہ میں بارش اورآبرآلود موسم کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ 


پہاڑی تفریحی مقامات پردرجہ حرارت دیگر علاقوں کی نسبت کم رہتا ہے(فوٹو: ایس پی اے)

الباحہ کے خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونے کےلیے اندرون ملک سے آنے والے سیاح تفریحی مقامات پربڑی تعداد میں پہنچے ہوئے ہیں جہاں وہ گہری دھند اورآبرالود موسم کا لطف لے رہے ہیں۔ 
گہری دھند اورزمین کو چھونے والے بادلوں کا حسین منظر سیاح اپنے کیمروں میں محفوظ کررہے ہیں۔
پہاڑی تفریحی مقامات پردرجہ حرارت دیگر علاقوں کی نسبت کم رہتا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد موسم گرما میں ان علاقوں کا رخ کرتی ہے جہاں درجہ حرارت کم اور موسمی تبدیلی کی وجہ سے خوبصوری میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ 

شیئر: