Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ زائرین کو خدمات کی فراہمی کےلیے نئی حکمت عملی کیا ہے؟

نئی حکمت عملی کا اعلان نئے ہجری سال 1445 کی آمد پر کیا جائے گا(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ’ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں کروڑوں زائرین کی سہولت کے لیے سب سے بڑا سٹراٹیجک پلان تیار کیا گیا ہے‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی نے کہاکہ’ نئی حکمت عملی کا اعلان بدھ 19 جولائی کو نئے ہجری سال1445 کی آمد پر کیا جائے گا‘۔ 
انہوں نے بتایا کہ’انتظامیہ نئی حکمت عملی اور جدید تشخص اپنائے گی جس کا دارومدار ٹیکنالوجی سسٹم اور مختلف سمارٹ خدمات پر ہوگا‘۔ 
ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کہا کہ ’حرمین شریفین انتظامیہ کی نئی حکمت عملی اپنی عصری پہچان بنائے گی۔ سعودی وژن 2030 کے مطابق بڑی تبدیلی لائی جائے گی‘۔
’تمام شعبوں میں جامع ترقیاتی فیصلے ہوں گے۔ سعودی نوجوانوں کوعالمی معیار کی خدمات فراہم کرنے کے مواقع مہیا کیے جائیں گے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’نئی حکمت عملی اور اس کے تحت کیے جانے والے نئے فیصلے نئے دور کے تقاضوں کے عین مطابق ہوں گے‘۔ 

شیئر: