Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الظہران میں زیر تعمیر عمارتوں میں 77 خلاف ورزیاں ریکارڈ

الشرقیہ میونسپلٹی نے زیر تعمیر 185 عمارتوں کا معائنہ کیا ہے ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں الشرقیہ میونسپلٹی نے الظہران شہر میں زیر تعمیرعمارتوں کے تفتیشی دوروں کے دوران 77 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق الشرقیہ میونسپلٹی نے اتوار کو بیان میں کہا کہ ’صفائی کا معیار برقرار رکھنے، شہر کا منظر بہتر بنانے اور تعمیراتی ضوابط  کی پابندی کرانے کی مہم چلائی جارہی ہے‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ’ زیر تعمیر 185 عمارتوں کا معائنہ کیا گیا۔ یہ بات نوٹ کی گئی کہ’ تعمیراتی کام اور اسے مکمل کرنے کے حوالے سے صفائی کا اہتمام نہیں کیا جارہا ۔ تعمیرتی سامان سڑکوں اور فٹ پاتھ پر رکھا گیا ہے جو خلاف قانون ہے‘۔ 
الشرقیہ میونسپلٹی نے عمارتوں کے مالکان سے کہا کہ ’وہ بلدیاتی و دیہی و آباد کاری امور کی وزارت کے جاری کردہ قواعد و ضوابط کی پابندی کریں۔ عمارتوں کی تعمیر کے وقت قانون پر عمل کیا جائے‘۔

شیئر: