سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی تفتیشی ٹیموں نے گزشتہ ماہ مملکت کے مختلف علاقوں میں پانچ ہزار650 تفتیشی دورے کیے جن میں 182 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
عاجل نیوز نے فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ’ اتھارٹی کی تفتیشی ٹیموں نے مملکت کے مختلف شہروں میں اشیائے خورونوش کی دکانوں، گوداموں اورمویشیوں کا چارہ فروخت کرنے والی منڈیوں کے دورے کیے‘۔
اتھارٹی کی ٹیموں نے اشیائے خورونوش فروخت کرنے والی 3575، جبکہ 448 چارہ اورکیڑے مارادویات فروخت کرنے والی دکانوں، 1627 طبی لوازمات سے متعلق سٹورز کے علاوہ 985 گوداموں کے تفتیشی دورے کیے۔
تفتیشی ٹیموں نے مختلف نوعیت کی سنگین خلاف ورزیوں پر14 دکانوں کو سیل کیا ہے جبکہ معمولی خلاف ورزیوں پردکان مالکان کو انتباہی نوٹسز جاری کیے گئے۔