سعودی گولڈ مارکیٹ میں پیر17 جولائی کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عاجل ویب کے مطابق21 قیراط ایک گرام سونا 205.82 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔ اتوار کو کاروبار کے اختتام پر سونے کے نرخ 206.11 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 235.22 ریال، 22 قیراط ایک گرام 215.62 اور18 قیراط 176.42 ریال رہی ہے۔
مملکت میں21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 1,975.92 ریال، 22 قیراط کی گنی 2,069.97 ریال جبکہ 24 قیراط کی گنی 2,258.15 ریال اور ایک کلوگرام سونا 236,870.04 ریال میں دستیاب رہا۔