Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ڈاکارریلی 2025 کا آغاز 17 جنوری سے

ریاض سے ہو کر سب بے بڑے صحرا ’ربع الخالی ‘ میں ختم ہوگی (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب میں وزارت سپورٹس کا کہنا ہے کہ ’سعودی ڈاکارریلی 2025 کےچھٹے ایڈیشن کا آغاز 17 جنوری سے مملکت کی جنوبی کمشنری بیشہ سے ہوگا۔‘
اخبار 24 کے مطابق سعودی آٹواینڈ موٹرسائیکل فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ خالد بن سلطان بن عبدالہ الفیصل نے ورچوئل اجلاس کے دوران اس کا اعلان کیا۔
اس موقع پر ڈاکارریلی کے ڈائریکٹر ڈیوڈ کاسٹیرا بھی موجود تھے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا ’ ڈاکار ریلی کی مسافت 7707 کلو میٹر ہوگی جو بیشہ سے شروع ہو کر شمالی علاقوں سے گزرتی ہوئی مملکت کے وسطی علاقے الدوادمی اور ریاض سے ہو کر سب بے بڑے صحرا ’ربع الخالی ‘ میں ختم ہوگی۔‘

شیئر: