Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ایئرپورٹ پر دو مسافروں کو دل کا دورہ، سعودی میڈیکل ٹیم نے جان بچالی 

 فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس سے قبل دل کا دورہ پڑا تھا (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہیلتھ سینٹر کی میڈیکل ٹیموں نے اردن  اور بنگلہ دیش کے دو شہریوں کی زندگی بچا لی۔
 فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس سے قبل ائیر پورٹ پر دل کا دورہ پڑا تھا۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق محکمہ صحت جدہ  کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ’کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کی میڈیکل  ٹیموں نے اردنی خاتون کو بروقت طبی امداد فراہم کی۔ دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوسکتا تھا۔  اردنی خاتون فریضہ حج کے بعد وطن واپسی کے لیے جدہ ایئرپورٹ پہنچی تھیں‘۔ 
اردنی خاتون کو ایمرجنسی وارڈ لایا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد آپریشن روم منتقل کیاگیا۔
میڈیکل ٹیم نے 70 منٹ کے اندر سٹنٹ ڈالے گئے اور شریان کی صفائی کی گئی۔ اردنی خاتون کو صحت میں بہتری پر ہسپتال سے فارغ کرکے وطن روانہ کردیا گیا۔ 
علاوہ ازیں جدہ کے کنگ عبالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک بنگلہ دیشی شہری کو دل کا شدید دورہ پڑا تھا۔ طبی معائنے کے بعد میڈیکل ٹیم نے فوری آپریشن کیا۔
بنگلہ دیشی شہری کی صحت میں بہتری پر انہیں ان کے وطن روانہ کردیا گیا۔ 

شیئر: