Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا ترکیہ سے ڈرونز خریداری کا معاہدہ

معاہدے پروزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے دستخط کیے (فوٹو، ایس پی اے)
سعودی عرب  نے دفاعی مصنوعات تیار کرنے والی ترکیہ کی کمپنی سے جدید ترین ڈرونز خریدنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اس حوالے سے عندیہ دیا ہے کہ  مذکورہ معاہدہ سعودی عرب اورترکیہ کے درمیان  عسکری دفاعی شعبوں میں تعاون کی مزید راہوں میں اضافے کا باعث ہوگا۔
اس حوالے سے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے ایک ٹویٹ میں کہا ’ ولی عہد اوروزیراعظم کی سرپرستی میں ترکیہ کے وزیر دفاع یاشار گولر کے ساتھ عسکری دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعاون کے معاہدے پردستخط کرتے ہوئے میں بے حد مسرور ہوں ، یہ معاہدہ دونوں دوست ممالک کے مابین عسکری دفاعی شعبے میں تعاون کی مزید راہیں کھولے گا‘۔

دفاعی مصنوعات تیار کرنے والی کمپنی ’بائیکار‘ سے  ڈرون کی خریداری کا معاہدہ ہوا(فوٹو، ٹوئٹر)

شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا ’دفاعی مصنوعات تیار کرنے والی ترکیہ کی کمپنی ’بایکار‘ سے ڈرونز حاصل کرنے کے معاہدے کیے ہیں جس سے مملکت کی دفاعی اورصنعتی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا‘۔

شیئر: