سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں انتخابات میں جیت کی مبارکباد دی۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ترک صدر کی کامیابی اور ترکیہ کے عوام کی مزید ترقی و خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
-
ترکیہ میں انتخابات، ابتدائی نتائج میں صدر اردوغان کو برتریNode ID: 764576
-
صدر اردوغان کا صدارتی انتخابات کے دوسرے راؤنڈ میں جیت کا اعلانNode ID: 768171
ترک صدر رجب طیب اردوغان نے صدارتی انتخابات کے دوسرے راؤنڈ میں اپنی فتح کا اعلان کیا تھا۔
ترکیہ کے سب سے زیادہ عرصہ اقتدار میں رہنے والے حکمران کو ایک ایسا امتحان درپیش تھا جس کا انہوں نے کبھی سامنا نہیں کیا تھا اور ان انتخابات کو ترکی کے عثمانی دور کے بعد کے ایک سو سالوں کا اہم ترین الیکشن قرار دیا گیا ہے۔