ترکیہ کے صدر طیب رجب اردوغان پیر کو سعودی عرب کے سرکاری دورے پر جدہ پہنچے ہیں۔ وہ سعودی، ترک بزنس فورم میں شرکت کے بعد امارات اور قطر بھی جائیں گے۔
ایس پی اے کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر مکہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان بن عبدالعزیز اور وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ترکیہ کے صدر کا خیرمقدم کیا۔
کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر جدہ گورنریٹ کے سیکریٹری صالح بن الترکی، مکہ ریجن کے پولیس ڈائریکٹر میجر جنرل صالح الجابری، ترکی میں سعودی عرب کے ناظم الامور محمد بن یوسف الحربی اور سعودی عرب میں ترکی کے سفیر فتح اولو صوی اور مکہ ریجن میں رائل پروٹوکول کے ڈائریکٹر احمد عبداللہ بن ظافر بھی موجود تھے۔
رئيس جمهورية تركيا يصل إلى جدة في زيارة رسمية، وكان في استقباله سمو نائب أمير منطقة مكة المكرمة.https://t.co/PDu0BKC3la#الرئيس_التركي_في_المملكة #واس_عام pic.twitter.com/rYIQVx3SR3
— واس العام (@SPAregions) July 17, 2023
عرب نیوز کے مطابق طیب رجب اردوغان نے استنبول سے روانگی سے قبل کہا کہ ’ہمارے ان دوروں کا بنیادی ایجنڈا ان ممالک کے ساتھ مشترکہ سرمایہ کاری اور آنے والے دنوں میں تجارتی سرگرمیاں ہیں۔‘
فيديو | رئيس تركيا يصل إلى جدة في زيارة رسمية، وكان في استقباله نائب أمير منطقة مكة المكرمة#الإخبارية#الرئيس_التركي_في_المملكة pic.twitter.com/8ct87kyFus
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) July 17, 2023