سعودی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ ’بدھ 19 جولائی کو نئے اسلامی سال 1445ھ کا آغاز ہوگا‘۔
’منگل 18جولائی 2023 مطابق 30 ذی الحجہ ہجری سال 1444 کا آخری دن ہے‘۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سپریم کورٹ نے بیان میں کہا کہ’ پیر 17 جولائی 2023 (29 ذی الحجہ) کو نئے ہجری سال کے ماہ محرم کا چاند دیکھنے کی کوشش کی گئی‘۔
’رویت ہلال کے حوالے سے مطلوبہ شواہد مکمل نہ ہونے کی بنیاد پر طے کیا گیا کہ منگل کو ذی الحجہ کی 30 تاریخ ہوگی جبکہ بدھ کو ماہ محرم 1445ھ شروع ہوگا‘۔