Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا، عید الاضحی 28 جون کو

سپریم کورٹ نے اتوار کو ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں اتوار 18 جون کو ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا۔  
سعودی عرب کی تین بڑی رصد گاہوں تمیر، حوطہ سدیر اور المجمعہ میں اتوار کو چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔
سعودی سپریم کورٹ نے کہا کہ’ پیر 19 جون 2023 کو یکم  ذی الحجہ اور 27 جون منگل کو وقوف عرفہ ہوگا جبکہ عید الاضحی  28 جون بدھ کو ہوگی‘۔
 ایس پی اے کےمطابق سپریم کورٹ نے بیان میں کہ کہ سپریم کورٹ کے ماتحت رویت ہلال  کمیٹی کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق اتوار 18 جون کو ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا۔
ام القری کیلنڈر کے لحاظ سے اتوارکو ذی قعدہ کی  29 اور جون کی 18 تاریخ ہے۔ 
سپریم کورٹ نے عید الاضحی کا چاند نظر آنے  پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کو مبارکباد دی ہے۔ 
یاد رہے کہ سعودی عرب میں  سپریم کورٹ نے اتوار18 جون 2023 کو ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔
 سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ام القری کلینڈرکے حساب سے یکم ذوالقعدہ 1444 ہجری اتوار بمطابق 21 مئی 2023 کوتھا۔
سپریم کورٹ نے اس حوالے سے اپیل کی تھی کہ مملکت میں بروز اتوار ذوالقعدہ کی 29 تاریخ ہوگی ( 18 جون 2023)۔ اتوار کے دن مملکت میں ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے۔
رویت ہلال کے بارے میں سپریم کورٹ کا مزید کہنا تھا کہ جو شخص بھی ذوالحجہ کا چاند دیکھے وہ فوری طورپراپنی گواہی کا اندراج کرائے۔  

شیئر: