جدہ اسلامی بندرگارہ کے ذریعے حجاج کا آخری گروپ وطن روانہ ہوگیا۔
مملکت سے روانگی کے وقت حجاج کو تحفے کے طور پر قرآن کے نسخے دیے گیے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دو ہزار سوڈانی عازمین آخری گروپ میں روانہ ہوئے، جدہ بندر گاہ سے روانہ ہونے والے حجاج کی تعداد چھ ہزار 855 ہوگئی ہے۔
سوڈانی حجاج نے سعودی عرب میں قیام کے دوران فراہم کی جانے والی خدمات کی تعریف کی ہے۔