حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلٰی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس یکم محرم 1445 ہجری کے موقع پر کنگ عبدالعزیز کمپلیکس سے غلافِ کعبہ کی حرم شریف منتقلی کے دوران اظہار خیال کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’حرمین شریفین انتظامیہ غلافِ کعبہ کے حوالے سے کنگ عبدالعزیز کمپلیکس اکیڈمی قائم کرنے کا سٹریٹجک پلان بنائے ہوئے ہے۔ اکیڈمی میں سعودی نوجوانوں کو سپیشل کورسز کے علاوہ ٹریننگ بھی دی جائے گی۔