Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انجینیئرنگ اور دیگر شعبوں میں 71 ہزار سے زیادہ سعودیوں کو روزگار

اس پروگرام کا آغاز دو سال قبل کیا گیا تھا( فائل فوٹو الاقتصادیہ)
سرکاری اداروں اور 51 فیصد یا اس سے زیادہ ریاستی شیئرز رکھنے والی کمپنیوں میں اصلاح و مرمت اور کمپنیاں چلانے والے اداروں کے کارکنان کی سعودائزیشن پروگرام کے تحت 71 ہزار سے زیادہ سعودی شہریوں کو 2 برس میں روزگار مل گیا۔ 
سرکاری رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کا آغاز دو سال قبل کیا گیا تھا اور یہ نتائج مئی 2021 کے ہیں۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق سرکاری اداروں اور کم از کم 51 فیصد سرکاری شیئرز والی کمپنیوں میں مینٹیننس اور آپریشنل کارکنان کی سعودائزیشن کا منصوبہ نافذ کرانے میں 6 سرکاری ادارے حصہ لے رہے ہیں۔
ان میں وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود، وزارت خزانہ، سرکاری منصوبوں اور بجٹ ادارہ، فروغ افرادی قوت فنڈ (ہدف)، تکنیکی اور پیشہ ورانہ ٹریننگ کا اعلی ادارہ اور سرکاری سودہ جات والا ادارہ شامل ہیں۔
یہ ادارے دفتری پیشوں، انجینیئرنگ، تکنیکی، ہنرمندی اور نگرانی والی اسامیوں پر سعودیوں کی تقرری کے مواقع پیدا کررہے ہیں۔
سعودیوں کو اس قسم کی آسامیوں کے لیے تیار کرنا اور ان آسامیوں کے لیے حوصلہ دینا ان کا کام ہے۔ 

شیئر: