سعودی انجینیئرنگ کونسل کی تفتیشی کارروائیاں
خلاف ورزی پرایک ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی انجینیئرنگ کونسل نے پیشوں کے قانون کی خلاف ورزی پر ایک ہزار افراد کو حراست میں لیا ہے جبکہ 30 سے زائد دیگر خلاف ورزیاں بھی ریکارڈ کی گئی ہیں۔
کونسل کے انسپکٹرز نے مملکت کے علاقے میں موجود انجینیئرنگ کمپنیوں اور ایجنسیوں کی بابت مصدقہ رپورٹیں ملنے کے بعد چھاپے مارے۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی انجینیئرز کونسل کا کہنا ہے کہ تفتیشی مہم کا بڑا فائدہ یہ ہو گا کہ انجینیئرنگ کے پیشوں کی خلاف ورزیوں کا دائرہ محدود ہو گا۔
انجینیئر کے پیشے کے قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی سے مارکیٹ میں کارکردگی متاثرہو رہی ہے۔
جو لوگ یا ادارے انجینیئرز سے براہِ راست یا بالواسطہ رجوع کرتے ہیں وہ خلاف ضابطہ کام کرنے والے انجینیئرز کی پیشہ ورانہ غلطیوں کا خمیازہ بھگتتے ہیں۔ انجینئرنگ کونسل اسے قابو کرنے کےلیے تفتیشی مہم چلائے ہوئے ہے۔
سعودی انجیئرنگ کونسل نے مقامی شہریوں اور مقیمین سے اپیل ہے کی کہ وہ خلاف ضابطہ کام کرنے والی کمپنیوں کے خلاف رپورٹ کر کے مملکت میں انجینئرنگ کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اپنا فرض ادا کریں۔