سعودی سٹینڈرڈ آرگنائزیشن نے سال رواں 2023 کے اختتام سے قبل گاڑیوں کی موبائل ٹیکنیکل انسپیکشن سروس فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق نئی سروس سے مقامی شہریوں کو گاڑیوں کے سالانہ انسپیکشن سے قبل استثنائی تجربے کا موقع ملے گا اور انہیں گاڑیوں کا کمپیوٹر کرانے میں سہولت ہوگی۔
سعودی سٹینڈرز آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ ’مملکت بھر میں موبائل ٹیکنیکل انسپیکشن کے پندرہ یونٹ قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے‘۔
سٹینڈرڈ آرگنا۔ئزیشن کے مطابق ٹیکنیکل ٹیموں، گاڑیوں کی سلامتی کا مرکز اور ٹییکنیکل ٹیمیں آئندہ مرحلے میں ان اداروں میں کارروائی مکمل کرائیں گی جنہیں ٹیکنیکل انسپیکشن کی منظوری ملی ہے۔