Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پبلک ٹرانسپورٹ کا ’ فحص دوری‘ پہلے وہیکل رجسٹریشن کے دو سال بعد 

رضاکارانہ طور پر انسپیکشن کسی بھی وقت کرایا جاسکتا ہے (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں گاڑیوں کے سالانہ انسپیکشن (فحص دوری) کے ادارے نے کہا ہے کہ’ سعودی سٹینڈرڈ آرگنائزیشن کے مطابق ٹیکسیوں، پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں اور بسوں کا انسپیکشن پہلی بار وہیکل رجسٹریشن کے دو سال بعد ہوگا‘۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق تمام  گاڑیوں کے پہلی بارانسپیکشن کا نظام ایک جیسا نہیں ہے۔ گاڑیوں کے فرق اور ان کے وہیکل رجسٹریشن کی نوعیت پر منحصر ہے۔ 
فحص دوری کا کہنا ہے کہ ’نئی پرائیویٹ گاڑیوں کا پہلی بار انسپیکشن وہیکل رجسٹریشن پر تین برس گزرنے جانے کے بعد اور پھر ہر سال ہوگا۔ ٹیکسیوں، پبلک ٹرانسپورٹ اورعام بسوں کا پہلی بار انسپیکشن دوسال بعد اور پھر ہرسال ہوگا‘۔ 
فحص دوری نے مزید کہا کہ ’ ذمہ داران ہراس گاڑی کا انسپیکشن کرتے ہیں جس کا مالک انسپیکشن کے لیے اپنی گاڑی وہاں لائے اوراس کے بارے میں اطمینان حاصل کرنا چاہے۔ رضاکارانہ طور پر انسپیکشن کسی بھی وقت کرایا جاسکتا ہے اس حوالے سے کوئی میعاد مقرر نہیں‘۔ 
فحص دوری کا کہنا ہے کہ گاڑی کے مالک کو ری انسپیکشن کے دوموقع دیے جاتے ہیں۔ اگر پہلی مرتبہ انسپیکشن میں گاڑی پاس نہ ہوسکے توانسپیکشن کی تاریخ اور وقت سے زیادہ سے زیادہ 14 روزکے اندردوبارہ انسپیکشن کرایا جاسکتا ہے‘۔
’ری انسپیکشن کی فیس رعایتی ہوتی ہے جس کی  قیمت  37.95 ریال لیے جاتے ہیں۔ ویلیو ایڈڈ ٹیکس اس میں شامل ہے جہاں تک 14 دن بعد ری انسپیکشن فیس کا معاملہ ہے تو ایسی صورت میں انسپیکشن کی مکمل فیس وصول کی جاتی ہے‘۔ 

شیئر: