Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مملکت، ازبکستان، قازقستان اور آذربائیجان میں بھاری سرمایہ لگا رہا ہے‘: وزیر توانائی

تمام شعبوں میں فریقین کے درمیان  بھرپور تعاون قائم ہوا۔ (فوٹو سبق)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والی خلیجی  ایشیائی  سربراہ کانفرنس فریقین کے رشتے مضبوط بنانے کا بہترین موقع ثابت ہوئی۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے  کہا کہ’کانفرنس خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں ہوئی۔ اس سے تمام شعبوں میں فریقین کے درمیان  بھرپور تعاون قائم ہوا‘۔
سعودی وزیر توانائی نے کہا کہ ’سربراہ کانفرنس سے فریقین کے درمیان تعاون کے نئے  اور وسیع البنیاد دروازے کھلیں گے۔انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیا کے ممالک سعودی عرب سے احترام اور عقیدت کا رشتہ رکھتے ہیں اور  مملکت کے ساتھ تعاون چاہتے ہیں۔ ان کے پیش نظر عالمی معیشت بھی ہے‘۔
شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ ’آذربائیجان اور قازقستان اوپیک پلس کے بھی موثر ممبر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوپیک پلس کے دیگر رکن ملکوں کے ساتھ آذربائیجان اور قازقستان کے ساتھ تعاون قابل تعریف ہے دونوں اوپیک پلس میں طے پانے والے امور کی پابندی کررہے ہیں‘۔
وزیر توانائی نے کہا کہ  ’سعودی عرب، ازبکستان، قازقستان اور آذربائیجان میں بھاری سرمایہ لگا رہا ہے خصوصا تجدد پذیر توانائی کے شعبے میں وسطی ایشیا کے ملکوں کے ساتھ تعاون کررہا ہے‘۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: