Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور آذربائیجان میں توانائی کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ 

دونوں ملکوں کے وزرائے توانائی نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے بدھ کو آذربائیجان کے وزیر توانائی پرویز شہبازوف نے ریاض میں ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ملاقات توانائی کے تمام شعبوں خصوصا تجدد پذیر توانائی کے حوالے سے  باہمی تعاون کا جائزہ لیا گیا ہے۔ 
سعودی عرب اور آذربائیجان کے وزرائے توانائی نے توانائی کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے۔
اس کے تحت پٹرول، پٹروکیمیکل، گیس، بجلی، تجدد پذیر توانائی کے شعبوں میں فریقین ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔

تجدد پذیر توانائی کے حوالے سے بھی باہمی تعاون کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)

توانائی کی کارکردگی بہتر بنانے، کاربن سرکلر اکانومی کے شعبے میں تعاون کی نئی راہیں اختیار کریں گے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کنٹرول کرنے والی ٹیکنالوجی استعمال کریں گے۔ 
 تعاون کے معاہدے میں یہ بات  شامل ہے فریقین مختلف شعبوں میں ہائیڈروکاربن مواد کے جدید طریق استعمال کرنے کے حوالے سے تعاون کو فروغ دیں گے۔
دونوں ملک یونیورسٹیوں اور ریسرچ سینٹرز کے اشتراک سے ریسرچ پروگرام چلائیں گے۔ توانائی کے مختلف شعبوں میں کثیر فریقی کانفرنسوں، سیمیناروں اور مباحثوں کا اہتمام کریں گے۔

شیئر: