گذشتہ ماہ یونان میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں مرنے والے 10 پاکستانیوں کی میتیں وطن پہنچا دی گئی ہیں۔ اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹ سے میتیں لواحقین کے حوالے کرکے آبائی علاقوں کو روانہ کیا گیا ہے۔
ترجمان او پی ایف کے مطابق ’یونان سے پاکستانیوں کی میتوں کو پاکستان لانے کے تمام اخراجات حکومتِ پاکستان برداشت کر رہی ہے۔ حادثے میں وفات پانے والے 15 پاکستانیوں کی میتوں میں سے سات میتیں لاہور اور تین اسلام آباد پہنچیں۔ جنہیں ایمبولینسز کے ذریعے آبائی علاقوں کے لیے روانہ کردیا گیا۔ مزید تین میتیں سنیچر اور دو 25 جولائی کو لاہور پہنچیں گی۔‘
یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں پاکستانی سفارت خانے نے بدھ کو ایک بیان میں بتایا کہ ’کشتی حادثے میں مرنے والے پاکستانیوں کی میتوں کو لانے کا عمل 25 جولائی تک مکمل ہو جائے گا۔‘
مزید پڑھیں
-
یونان کشتی حادثہ: تحقیقات میں کوسٹ گارڈ کے بیان پر شکوک و شبہاتNode ID: 778766
-
یونان کشتی حادثہ: میتوں کو پاکستان لانے کا عمل آج سے شروع ہو گاNode ID: 780976