سعودی فنڈ برائے ترقی کے سی ای او سلطان المرشد نے بہاماس کی وزارت سیاحت، سرمایہ کاری اور ہوابازی کے نائب وزیر اعظم آئزاک چیسٹر کوپر کے ساتھ 10 ملین ڈالر کے ترقیاتی قرض کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ریاض میں سعودی فنڈ برائے ترقی کے ہیڈکوارٹر میں دستخط کیے گئے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی فنڈ کا کوموروس میں پانچ ملین ڈالر کا واٹر پراجیکٹNode ID: 713241
اس معاہدے میں بہاماس کے تین جزیروں میں سیاحت کے شعبے کی ترقی میں مدد کے لیے کاروباری انکیوبیشن مراکز کی تعمیر شامل ہو گی جو ترقی پذیر ممالک اور چھوٹے جزیرے کی ترقی پذیر ریاستوں (ایس آئی ڈی ایس) میں پائیدار اقتصادی ترقی کی سپورٹ کے لیے سعودی فنڈ برائے ترقی کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔
1975 میں اپنے آغاز کے بعد سے سعودی فنڈ برائے ترقی نے 88 ممالک میں 700 سے زیادہ ترقیاتی منصوبوں اور پروگراموں کو نافذ کیا ہے۔
10 بلین ڈالر ترقیاتی قرض کے معاہدے پر دستخط بہاماس میں سعودی فنڈ برائے ترقی کی پہلی موجودگی کی نشاندہی کرتے ہیں جس سے فنڈ سے ترقیاتی منصوبے کے لیے فنڈنگ حاصل کرنے والا ملک 89 واں ہے۔
یہ قرض نئے کاروباری منصوبوں کی ترقی میں معاونت کے لیے وقف کاروباری انکیوبیشن سینٹرز کے قیام میں سہولت فراہم کرے گا خاص طور پر یہ ناساو جزیرے پر 50 چھوٹے کاروبار، ایکوما جزیرے پر 25 اور گرینڈ بہاما جزیرے پر 25 چھوٹے کاروباروں کو ایڈجسٹ کریں گے۔
تعمیر کیے جانے والے کینٹرز میں آن سائٹ تجرباتی ٹور، آف سائٹ سیر، ریٹیلرز، مقامی کھانے اور مشروبات کے آؤٹ لیٹس شامل ہوں گے جو بہاماس اور وسیع خطے میں کاروبار کو فروغ دینے اور اقتصادی ترقی کو تحریک دینے میں مدد فراہم کریں گے۔
#Riyadh | In support of Small Island Developing States (SIDS), #SFD CEO, Mr. Sultan Al-Marshad, signed today a new loan agreement worth $10 million with #Bahamas Deputy Prime Minister & Minister of Tourism, Investments and Aviation Hon. Isacc Chester Cooper; to construct business… pic.twitter.com/C8xbgW7vim
— الصندوق السعودي للتنمية (@SaudiFund_Dev) July 20, 2023