Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹر السدیس نے حرمین شریفین میں 8 خواتین معاون سربراہ مقرر کر دیں

تقرری سعودی وژن  2030 کے اہداف کا حصہ ہے۔ (فوٹو حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی ٹوئٹر)
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے 8 مختلف شعبوں میں انتظامیہ کے سربراہ اعلی کی معاون خواتین مقرر کی ہیں۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق اعلی عہدے پر خواتین کی تقرری سعودی وژن  2030 کے اہداف کا حصہ ہے اور نئے عمرہ سیزن کے حوالے سے انتظامیہ کے سب سے بڑے آپریشنل پلان کے تحت کیا گیا ہے۔ 
ڈاکٹر السدیس نے اپنے  فیصلے  کے محرکات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’نیا فیصلہ مسجد الحرام کی زائر خواتین کو مختلف خدمات کی فراہمی کے سلسلے میں خواتین کا حصہ بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے‘۔
السدیس نے کہا کہ ’انتظامیہ چاہتی ہے کہ سعودی خواتین اس حوالے سے بھی  اپنے قدموں پر کھڑی ہوں اور زائر خواتین کی خدمت کا اعزاز بھرپور طریقے سے حاصل کریں‘۔ 
ڈاکٹر السدیس نے بتایا  کہ ’ڈاکٹر فاطمہ الرشود، ’ڈاکٹر العنود العبود،  ڈاکٹر نورۃ الذویبی، ڈاکٹر عبیر الجفیر، ڈاکٹر فاطمہ التویجری، ڈاکٹر امل الثنیان، سارہ الحیسونی اور فوزیہ السھلی کو معاون سربراہ مقرر کیا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: