Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین شریفین انتظامیہ کا نیا لوگو، عمرہ سیزن پلان جاری

عمرہ سیزن کے نفاذ میں خواتین اور نوجوان حصہ لیں گے۔ (فوٹو سبق)
مسجد الحرام اور مسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے  نئے عمرہ موسم کا عظیم الشان پلان جاری کر دیا جسے خواتین اور نوجوان نافذ کریں گے۔

اس موقع پر نیا لوگو بھی جاری ہوا۔ (فوٹو حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی ٹوئٹر)

عاجل اور سبق ویب سائٹس کے مطابق ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے اس موقع پر حرمین شریفین انتظامیہ کا نیا لوگو بھی جاری  کیا جس کا محور مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے اہم قابل دید مقامات ہیں۔
ڈاکٹر السدیس نے بتایا کہ ’مسجد نبوی کے لیے سعودی عرب کی خدمات پر ایک بڑاسیمینار منعقد ہوگا۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے  اس کی منظوری دے دی ہے‘۔

عمرہ سیزن کا سلوگن ’امن سے تکمیل تک‘ ہے۔ (فوٹو سبق)

ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ ’حرمین انتظامیہ کی تاریخ میں عمرہ سیزن کا نیا پلان سب سے بڑا ہے۔ اس کا سلوگن ’امن سے تکمیل تک‘ ہے‘۔
السدیس نے کہا کہ ’عمرہ سیزن کا نیا پلان جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرے گا۔ مصنوعی ذہانت پر منحصر مشینوں سے کام لیا جائے  گا۔ ڈیجیٹل سروس کا دائرہ وسیع ہوگا۔ عمرے کی ادائیگی میں آسانی پیدا کرنے کے لیے نئی ایپس متعارف ہوں گی‘۔
ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ ’زائرین کو بہترین روحانی ماحول فراہم ہوگا۔ زائرین کے علمی معیار اور ان کے ثقافتی تنوع کا بھی خیال رکھا جائے گا‘۔
ڈاکٹر السدیس نے توجہ دلائی کہ ’مختلف خدمت گار ادارے ٹیم ورک کے طور پر کام کریں گے  اور ماحولیاتی احتیاطی تدابیر کا حد درجہ خیال رکھا جائے گا‘۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: