Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاحسا کے ریستوران میں گیس سیلنڈر دھماکے اور جازان میں آتشزدگی سے آٹھ زخمی

شہری دفاع نے رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا ( فوٹو: ٹوئٹر شہری دفاع)
 سعودی عرب کے مشرقی ریجن الاحسا کے ایک ریستوران میں گیس سیلنڈردھماکے اور جازان کی ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔  
 شہری دفاع کے حکام نے ٹوئٹرپر بتایا کہ ’سنیچر کو ریستوران میں گیس سیلنڈر دھماکے کی اطلاع شہری دفاع کے کنٹرول روم کو موصول ہوئی۔ متعلقہ یونٹ فوری طور پرجائے وقوعہ پرپہنچ گئے‘۔ 
امدادی ٹیم نے دو متاثرہ افراد کو جائے وقوعہ پر طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہلال الاحمر کی ایمبولینسوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ریستوران کے باہر ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔
علاوہ ازیں جازان ریجن میں شہری دفاع نے ایک رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ’آتشزدگی سے چھ افراد زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا ہے‘۔

شیئر: