ریاض کے ریستوران میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے دو افراد زخمی
ریاض کے ریستوران میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے دو افراد زخمی
ہفتہ 15 جولائی 2023 18:03
شہری دفاع کی ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا ( فوٹو ٹوئٹر شہری دفاع)
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے ایک ریستوران میں گیس سیلنڈر دھماکے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کرہسپتال منتقل کیا۔
عاجل نیوز کے مطابق شہری دفاع نے ٹویٹر پر بیان میں کہا کہ ’ریاض کے علاقے ’الربیع ‘ میں واقع ایک ریستوران میں دھماکہ کی اطلاع ملنے پر امدادی کارروائیاں کی ہیں‘۔
شہری دفاع کا کہنا تھا کہ’ دھماکہ ریستوران میں رکھے گیس سیلنڈرمیں ہوا جس سے نقصان پہنچا جبکہ وہاں کام کرنے والے دوکارکن زخمی ہوگئے‘۔
علاوہ ازیں دمام میں ایک ورکشاپ میں آتشزدگی سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
شہری دفاع کے فائر فائٹنگ ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا۔