جبیل کے ہوٹل میں گیس سیلنڈردھماکہ 2 افراد زخمی
طائف کے جنگل میں لگنے والی آگ پرجلد ہی قابو پالیا گیا (فوٹو، ٹوئٹر)
الجبیل کے ریسٹورانٹ میں گیس سیلنڈردھماکے سے دو افراد زخمی ہوگئے دوسری جانب طائف کے جنگل میں لگی آگ پرقابوپالیا گیا۔
سبق نیوز کے مطابق شہری دفاع کا کہنا ہے کہ الجبیل شہر کے علاقے ’الصفا‘ کے ایک ریسٹورانٹ میں گیس سیلنڈردھماکے سے پھٹ گیا۔
ہوٹل میں ہونے والے سیلنڈر کے دھماکے سے دوافراد زخمی ہوئے جنہیں شہری دفاع اورہلال الاحمر کےطبی امدادی یونٹ نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا ۔
دوسری جانب طائف کے جنگل میں لگی آگ پر شہری دفاع کے فائرفائٹرز نے قابو پالیا۔
شہری دفاع کے ٹوئٹرپرجاری اطلاع میں کہا گیا ہے کہ درختوں اور خشک گھاس میں لگنے والی آگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
درختوں میں لگنے والی آگ سے اٹھنے والا دھواں دور سے دکھائی دے رہا تھا۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے یونٹس جائے وقوعہ پرپہنچ گئے انہوں نے آگ پر قابو پانے اوراسے پھیلنے سے روکنے کےلیے فوری طورپرامدادی کارروائی کا آغاز کردیا۔
شہری دفاع کا کہنا تھا کہ جنگل میں لگی آگ پرجلد ہی قابو پالیا گیا۔ آتشزدگی سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔