Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ میں 62 لاکھ کلو گرام سے زیادہ کھجوروں کی فروخت

الروثانہ کھجور 30 لاکھ47 ہزار107 کلو گرام فروخت ہوچکی ہے(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں مدینہ منورہ ریجن نے 62 لاکھ کلو گرام سے زیادہ تازہ کھجوریں مارکیٹ میں فراہم کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے  مطابق وزارت ماحولیات و زراعت و پانی مدینہ شاخ نے رپورٹ میں بتایا کہ مقامی شہری، مقیم غیرملکی، حجاج اور عمرہ زائرین کی جانب سے تازہ کھجوروں کی خریداری میں دلچسپی بڑھتی جارہی ہے۔ 
وزارت کا کہنا ہے کہ 19 جولائی تک کھجوروں کی سینٹرل مارکیٹ میں 62 لاکھ 7 ہزار 843 کلو گرام تازہ کھجوریں فروخت ہوچکی ہیں۔ 
 رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ دس روز کے  دوران مدینہ کی مارکیٹ میں 34 لاکھ 53 ہزار362 کلو گرام تازہ کھجوریں فروخت کی گئی ہیں۔ ان میں الروثانہ کھجور سرفہرست ہے۔ یہ 30 لاکھ47 ہزار107 کلو گرام فروخت ہوچکی ہیں۔
الربیعہ کھجور156020 کلو گرام فروخت ہوئی ہے۔ عجوہ تیسرے نمبر پر ہے یہ 160000 کلوگرام فروخت کی جا چکی ہے۔ 
البیض، الحلیہ اور السکری بھی پسند کی جارہی ہیں۔ یہ 40 ہزار کلو گرام سے زیادہ فروخت ہوچکی ہیں۔ 
وزارت کا کہنا ہے کہ تازہ کھجوروں کا موسم دو ماہ تک چلے گا۔ مدینہ منورہ ریجن میں کھجوروں کے 26 ہزار باغ ہیں ان میں تقریبا پچاس لاکھ درخت ہیں۔ 

شیئر: