Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 مدینہ کی تازہ کھجوریں مارکیٹ میں، ’رو ثانہ‘ کی قیمت سب سے کم

کھجوروں کی طلب میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں اس سال حج سیزن کے ساتھ مدینہ منورہ کی تازہ کھجوریں مارکیٹ میں آنے سے ان کی طلب میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مدینہ منورہ میں نخلستانوں سے جون 2023 کے شروع میں تازہ کھجوریں مارکیٹ میں پہنچنا شروع ہوئی تھیں۔
ہر روز کھجوروں کی سینٹرل مارکیٹ میں روثانہ، عجوۃ، للونہ اور الربیعہ تازہ کھجوریں بھاری مقدار میں لائی جارہی ہیں۔ 


مارکیٹ میں تازہ کھجوروں کے سودے بڑے پیمانے پر ہورہے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

مدینہ منورہ کی کھجور سینٹرل مارکیٹ میں انواع و اقسام کی تازہ کھجوروں کے سودے بڑے پیمانے پر ہورہے ہیں۔ سب سے زیادہ روثانہ تازہ کھجور خریدی جارہی ہے۔ 
مارکیٹ میں بڑی مقدار میں کھجوریں لانے کی وجہ سے روثانہ کی قیمت کم  ہے۔ ان دنوں سستے داموں فروخت ہورہی ہے۔ 
مدینہ میں کھجوروں کے تقریبا سترہ ہزار فارم ہیں جہاں دو لاکھ 14 ہزار ٹن کھجوروں کی پیداوار ہوتی ہے۔
حجاج مدینہ سے جو کھجوریں خریدتے ہیں ان میں عجوہ سرفہرست ہیں۔

شیئر: