سعودی عرب کے کن علاقوں میں درجہ حرارت 48 سے 50 سینٹی گریڈ رہے گا؟
اتوار 23 جولائی 2023 0:01
جازان اورعسیر ریجن کے بعض مقامات پرموسم آبرآلود رہے گا (فوٹو: اخبار 24)
موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ’ رواں ہفتے تک مملکت میں گرمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ مشرقی ریجن میں درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے‘۔
اخبار 24 نے مرکز کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ ریاض کے مشرقی اورجنوبی علاقوں جبکہ قصیم ریجن کے مشرقی حصے کے علاوہ مدینہ منورہ کے مغربی علاقے میں درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریٹ تک رہنے کا امکان ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ سنیچر کو سے جاری گردو غبار کا سلسلہ مدینہ منورہ اورمکہ مکرمہ ریجن کے علاوہ جازان کے ساحلی علاقوں تک پھیلے گا‘۔
’جازان اورعسیر ریجن کے بعض مقامات پرموسم آبرآلود رہے گا جبکہ ریجن کے بلند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔
موسمیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ’ مدینہ منورہ میں درجہ حرارت 44 ڈگری ، عرعر اور سکاکا میں 43 ، جدہ میں 40 اورتبوک میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے‘۔