Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی آرٹسٹ کی منفرد پینٹنگ جو درجہ حرارت کے ساتھ رنگ بدلتی ہے

تصویر مختلف درجہ حرارت میں مختلف رنگ بدل لیتی ہے (فوٹو: العربیہ)
سعودی فنکارصباح الظفیری نے فزکس کے اصول پر کام کرتے ہوئے درجہ حرارت کے ساتھ  تبدیل ہونے والی پینٹنگ بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق صباح الظفیری ایسی آئل پنیٹنگ کی تیاری پر ایک عرصے سے کام کر رہے تھے۔
اس پینٹنگ کی خوبی یہ ہے کہ اسے سرد ماحول میں رکھا جائے گا تو تصویرتبدیل ہوجائے گی جبکہ اگراسی پینٹنگ کو 30 ڈگری درجہ حرارت والی جگہ پررکھیں تو یہ مختلف شکل اختیار کر لے گی۔
اسے متحرک تصویر بھی کہا جارہا ہے جس فزکس کے تبدیل ہونے والے قانون کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ 
صباح الظفیری نے اس حوالے سے بتایا کہ ’ایسی تصویر بنانے کے لیے ایک عرصے سے کام کررہا تھا مگر کامیابی نہیں ملی تھی۔اب اپنے مقصد میں کامیاب ہوا ہوں اور یہ شاہکار دنیا کے سامنے ہے‘۔ 
صباح الظفیری کا کہنا تھا کہ ’اس کے لیے جو آئل پینٹ تیار کیے گئے ان میں مخصوص کیمیکلز کی آمیزش ہے جس کی خاصیت یہ ہے کہ اس مکسچر سے تیار ہونے والی پینٹگ موسمی اثرات کو قبول کرتی ہے اور مختلف درجہ حرارت میں مختلف رنگ بدل لیتی ہے‘۔ 
تصویر سازی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ’ بچپن سے ہی مصوری کا شوق تھا۔ ابتدا میں آڑھی ترچی تصاویر بنایا کرتا تھا۔ زمانہ طالب علمی میں  یہ شوق اپنی انتہا کو پہنچ چکا تھا۔ ایک دن مجھے احساس ہوا کہ جو کچھ میں بنا رہا ہوں اسے کسی کلاسیکل سکول میں رکھا جاسکتا ہے‘۔ 
سعودی آرٹسٹ نے مزید کہا کہ’ میں دیگر فنکاروں سے ہٹ کرکام کرنا چاہتا تھا اسی نظریہ کو لے کر اپنے سفر کا آغاز کیا۔  2016 سے 2022 تک پینٹنگز کی نمائشوں میں شرکت کی‘۔ 

شیئر: