Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج کے دوران مکہ اور مدینہ میں درجہ حرارت کتنا رہے گا؟ 

مکہ کا موسم دن کے وقت کسی حد تک خشک ہوگا (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’اس سال حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجنوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے‘۔
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ میں ذی الحجہ کے ابتدائی پندرہ دن کے دوران دن میں انتہائی درجہ حرارت اوسطا 43.6 ڈگری اور کم از کم درجہ حرارت 29.6 سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقعات ہیں‘۔ 
’مدینہ منورہ میں انتہائی درجہ حرارت  43 اور کم از کم  29.3 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے‘۔ 
اخبار 24 اور عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’ذی الحجہ کے پہلے پندرہ دنوں کے دوران بارش معمول کے اوسط سے زیادہ ہوگی اور اس کا سلسلہ ذی الحجہ کے باقی ماندہ ایام میں معمول کے مطابق ہوگا‘۔ 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ ذی الحجہ میں مکہ کا موسم دن کے وقت کسی حد تک خشک ہوگا اور رات کے وقت معتدل رہے گا۔ کبھی کبھار گرد آلود ہوائیں چلیں گی جن سے حد نظر محدود ہوجائے گی‘۔ 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’مدینہ منورہ میں ذی الحجہ کے دوران موسم دن کے وقت گرم اور خشک رہے گا جبکہ رات کے وقت معتدل  رہے گا‘۔  
بیان میں کہا گیا کہ’ ہواؤں کی اوسط رفتار 4 تا 10 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی جبکہ ہواؤں کا رخ شمال  سے شمال مغرب کی جانب ہوگا۔ گردو غبار اٹھنے کی وجہ سے حد نظر محدود ہوجائے گی‘۔ 

شیئر: