سعودی فنکار کے کمرے میں چوری، واردات کی وڈیو سے ملزمان پکڑے گئے
اتوار 23 جولائی 2023 20:56
سعودی عرب کے نجران ریجن میں معروف سعودی فن کار کے کمرے میں چوری کی ویڈیو نے پولیس کا کام آسان کردیا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق نجران پولیس کے سراغرسانوں نے مقیم غیرملکی کو ہوٹل کے کمرے سے نوادر چوری کرنے اور اس کی ویڈیو بنا کر شیئر کرنے پر گرفتار کیا ہے۔
ملزم نے چار افراد کی مدد سے نوادر چوری کیے تھے۔ انہیں بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ ایک کا تعلق یمن، دوسرے کا انڈیا اور دو کا سعودی عرب سے ہے۔
ویڈیو میں ملزم کو نوادر چوری کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔
نجران پولیس نے ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم نجران ریجن کے ایک ہوٹل میں ہے۔ وہ معروف سعودی گلوکار کے کمرے میں داخل ہوا اور نجی اشیا چوری کیں۔
ملزم نے نجی زندگی میں دراندازی کے جرم کا بھی ارتکاب کیا۔